ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کل ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ امریکہ کی ایک خاتون سفارتکار افغانستان کے زابل صوبے کے ضلع قلات میں ایک دھماکے کے دوران ہلاک ہوگئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں امریکی وزارت خارجہ کے مزید چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی۔
ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حملے میں 13 غیرملکی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل نیٹو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں قلات دھماکے میں 5 غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲